مقامی وقت کے مطابق 2 نومبر کو، اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی سولہویں کانفرنس(COP16) کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس نے متعدد نتیجہ خیز معاہدے منظور کیے ہیں جن میں سے ایک عالمی فنڈ-کالی فنڈ کا قیام تھا ۔ یہ فنڈ جینیاتی وسائل کی ڈیجیٹل ترتیب کی معلومات کے استعمال سے پیدا ہونے والے فوائد کی منصفانہ اور مساوی تقسیم پر مرکوز ہے ۔
اس فنڈ کے قیام کا مقصد جینیاتی وسائل پر ڈیجیٹل ترتیب کی معلومات کے استعمال سے پیدا ہونے والے فوائد کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے، تاکہ حیاتیاتی تنوع کو تمام شعبوں میں مربوط کیا جائے اور پائیدار حیاتیاتی تنوع کی پالیسیوں کے نفاذ کو فروغ دیا جائے۔ یہ اس کانفرنس میں زیر بحث اہم موضوعات میں سے ایک ہے۔
مقامی وقت کے مطابق یکم نومبر کی شام کو، اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی سولہویں کانفرنس کولمبیا کے شہر کالی میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس سیشن کے میزبان ملک کولمبیا کی ماحولیات اور پائیدار ترقی کی وزیر سوزانا محمد نے کہا کہ کانفرنس تین اتفاق رائے پر پہنچی۔نمبر ایک مقامی لوگوں اور مقامی کمیونٹیز کے لیے الحاق شدہ اداروں کا قیام، نمبر دو کنونشن میں افریقی نسل کے لوگوں کو حیاتیاتی تنوع کے محافظوں کے طور پر تسلیم کرنا اور نمبر تین 2030 تک کمیونٹی کے لیے کام کا منصوبہ تیار کرنا ہے ۔