مقامی وقت کے مطابق تین نومبر کو ایرانی شہریوں نے تہران میں سابق امریکی سفارت خانے کے مقام کے سامنے امریکی سفارت خانے میں ایرانی طلبا ء کے داخلے کے پینتالیس سال مکمل ہو نے پر ایک ریلی کا انعقاد کیا۔
تقریب میں ایرانی اور فلسطینی پرچم اٹھا ئے ہزاروں افراد نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے ۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی موجودگی علاقائی امن و استحکام کے لیے نہیں بلکہ اپنے مفادات کے لیے ہے اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مکمل حمایت کے ساتھ ساتھ علاقائی ممالک کے خلاف اسرائیل کی مسلسل اشتعال انگیزی اور جارحیت خطے میں جاری کشیدگی کی اہم وجوہات ہیں۔
یاد رہے کہ چار نومبر 1979 کو ایرانی طلبا ء امریکی سفارت خانے میں داخل ہوئے تھے اور امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو 444 دن تک اپنی حراست میں رکھاتھا جس کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے ۔