شی جن پھنگ کا ایک مضبوط اور جدیدائر بورن فورس بنانے پر زور

2024/11/05 19:28:55
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 4 نومبر کو صوبہ حو بئی میں ائر بورن فورس سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ائر بورن فورس چینی فوج کے مضبوط  دفاعی اور  جنگی نظام میں ایک خاص اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دور حاضر میں  فوج کو مضبوط  کرنے کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنے، نئے دور کے فوجی سٹریٹجک اصولوں کو نافذ کرنے، فضائیہ کی ترقیاتی ضرورتوں  کے تقاضوں کو لاگو کرنے، دستوں کی تربیت اور تیاریوں کو جامع طور پر مضبوط بنانے اور ائر بورن فورس کی جنگی صلاحیتوں کو جامع طور پر بہتربنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے  ایک مضبوط اور جدیدائر بورن فورس  بننے کے لئے  سخت محنت  پر بھی زور دیا ۔