مقامی وقت کے مطابق 5 نومبر کو ساٹھویں امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوا۔ موجودہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
این بی سی کی جانب سے 3 تاریخ کو جاری کیے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی شرح حمایت 49فیصد کے ساتھ برابر رہی، اور صرف 2 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔
این بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی قریبی انتخابی مہم آج امریکی سیاست اور معاشرے میں موجود شدید پولرائزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ ووٹنگ کے رجحان میں مردوں اور خواتین کے درمیان 34 فیصدی پوائنٹس کا صنفی فرق ہے۔سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیت چاہے جس کی بھی ہو ، 60 فیصد رائے دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی رائے عامہ تقسیم ہوتی رہے گی۔ اس سروے کے مطابق تقریبا دو تہائی رائے دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ غلط راستے پر چل رہا ہے۔