مقامی وقت کے مطابق چھ نومبر کی صبح ریپبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ کنونشن سینٹر میں تقریر کرتے ہوئے 2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا۔
کیپیٹل ہل اور فاکس نیوز جیسے کئی امریکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اندازوں کے مطابق ٹرمپ کو نصف سے زائد ووٹ مل چکے ہیں اورتوقع ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت لیں گے ۔تاہم امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل اب بھی جاری ہے۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 6 نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے بارے میں چین کی پالیسی مستقل ہے، اور ہم باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو دیکھنا اور سنبھالنا جاری رکھیں گے۔