تقریباً تین چوتھائی رائے دہندگان کی امریکہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں منفی رائے ، ایگزٹ پول

2024/11/06 10:47:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 5 نومبر کو سی این این کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ووٹروں پر کیے گئے ایگزٹ پول کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سروے میں شامل تقریبا تین چوتھائی رائے دہندگان امریکہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ امریکی جمہوریت کو خطرہ ہے اور تقریبا چالیس فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔ سروے میں شامل صرف ایک چوتھائی رائے دہندگان نے کہا کہ وہ امریکہ کی موجودہ صورت حال سے مطمئن ہیں ، اور ہر دس میں سے تین نے امریکہ کی موجودہ حالت پر غصے کا اظہار کیا۔ سروے میں شامل 70 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انتخابات تشدد کا باعث بنیں گے۔