روس کا دو بستیوں پر کنٹرول جبکہ یوکرین کے متعدد روسی اہداف پر حملے

2024/11/07 10:36:05
شیئر:

6 نومبر کو روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دن روسی فوج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں میکسیموکا اور انتونوکا  کی بستیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ روسی فوج نے کھارکیو، آوڈیوکا، ڈونٹسک، زاپوروزیا، کھیرسن اور دیگر سمتوں سے متعدد یوکرائنی حملوں کو پسپا کیا اور متعدد حملے شروع کئے۔ روسی فضائی دفاعی فوج نے یوکرین کا ایک مگ-29 لڑاکا طیارہ اور 23 ڈرونز مار گرائے۔

اسی دن یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے جنگ کی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوپہر تک، صف اول کے علاقوں میں 99 لڑائیاں ہو چکی ہیں جن میں پکروسلو اور کلاخوو سمت میں لڑائی سب سے شدید  رہی۔ گزشتہ دن میں یوکرینی فضائی فوج، میزائل فوج اور آرٹلری فوج نے روسی فوج کے اہلکاروں، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے ایریا، کمانڈ پوسٹوں، فیلڈ ایمونیشن ڈپو اور ڈرون کنٹرول سینٹرز سمیت متعدد اہداف پر حملے کیے۔