10 ماہ میں چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 36.02 ٹریلین یوآن رہی

2024/11/07 15:44:48
شیئر:

چین کےجنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے  سات  نومبر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 36.02 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 5.2 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات 20.8 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.7 فیصد کا اضافہ ہے اور درآمدات 15.22 ٹریلین یوآن رہیں جو 3.2 فیصد اضافہ ہے۔ 

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ایک عہدیدار  کے مطا بق  توسیعی پالیسیوں کے پیکیج کے تناظر میں اکتوبر میں درآمدات اور برآمدات کی شرح نمو میں ستمبر کے مقابلے میں تقریبا 4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پہلے 10 مہینوں میں ، چین کی غیر ملکی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ، پیمانے میں توسیع جاری رہی ، ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنایا گیا ، اور  اب سال بھر   میں غیر ملکی تجارت کا ہدف حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 اعداد و شمار  کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں  "بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق ممالک کو چین کی درآمدات اور برآمدات 16.94 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ آسیان  اس عرصے میں چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔