شی جن پھنگ کا کلاسیکی مطالعات کی پہلی عالمی کانگریس کے نام تہنیتی پیغام

2024/11/07 11:38:45
شیئر:

7 نومبر کو چینی  صدر شی جن پھنگ نے کلاسیکی مطالعات کی پہلی عالمی کانگریس کو  تہنیتی پیغام بھیجا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ 2000 سال قبل چین اور یونان کی دو بڑی تہذیبیں ایشیا اور یورپ کے  براعظموں  میں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی تھیں اور انسانی تہذیب کے ارتقا ء میں بنیادی کردار ادا کرتی تھیں۔ چین اور یونان نے مشترکہ طور پر کلاسیکی  مطالعات  کی پہلی عالمی کانگریس کی میزبانی کی اور ایتھنز  میں انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز کلاسیکل سولائیزیشن قائم کیا ، جس نے چینی اور یونانی تہذیبوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تعمیر کیا ہے ۔ 

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تہذیبوں کی وراثت اور ترقی کو فروغ دینے ، بین الاقوامی افرادی و ثقافتی   تبادلوں کو مضبوط بنانے ، عالمی تہذیبوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینے ، مختلف تہذیبوں سے دانشمندی حاصل کرنے  ، گلوبل سولائیزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے ، انسانیت کو درپیش مختلف چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کے لئے تیار ہے۔

 کلاسیکی مطالعات   کی پہلی عالمی کانگریس سات نومبر  کو  بیجنگ میں منعقد  ہوئی ، جس کا موضوع "کلاسیکی تہذیب اور جدید دنیا"  ہے ۔