7 نومبر کو صدر شی جن پھنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدار تی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دینے کا پیغام بھیجا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ چین اور امریکہ دونوں کو تعاون سے فائدہ اور تصادم سے نقصان ہوگا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کے مطابق ہیں۔شی جن پھنگ نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریق باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت کے تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے، مذاکرات اور مواصلات کو مضبوط کریں گے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیں گے اور چین اور امریکہ کے لیے نئے دور میں درست انداز میں چلنےکا ایک راستہ تلاش کریں گے جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔
اسی دن چین کے نائب صدر ہان زنگ نے جیمز وینس کو امریکہ کا نائب صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔