چینی وزارت تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی سروسز کی تجارت تیزی سے ترقی کرتی رہی۔ جنوری سے ستمبر تک چین کی سروسز کی درآمد اور برآمد کا حجم 5.51814 ٹریلین یوآن رہا جس میں پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5۔14 فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمد کا حجم 2.27334 ٹریلین یوآن رہا، جس میں 15.3 فیصد کا اضافہ جبکہ، درآمد ی حجم 3.2448 ٹریلین یوآن رہا جس میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔
علم پر مبنی سروس کی تجارت میں اضافہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ سیاحتی سروس میں بڑا اضافہ ہوا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں سیاحتی سروس کی درآمد اور برآمد کا حجم 1.50528 ٹریلین یوآن رہا جس میں 8-42 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ سروسز کی تجارت میں سب سے بڑا میدان ہے۔