ڈنگ شوئے شیانگ سنگاپور اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے

2024/11/08 16:10:58
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا ہے  کہ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم یان جن یونگ کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئےشیانگ 10 سے 11 نومبر تک سنگاپور کا دورہ کریں گے اور باہمی تعاون سے متعلق چین سنگاپور مشترکہ کمیٹی کے بیسویں اجلاس، چین سنگاپور سوچو انڈسٹریل پارک جوائنٹ کوآرڈینیشن کونسل کے  پچیسویں  اجلاس، چین-سنگاپور تھیان جن ایکو-سٹی جوائنٹ کوآرڈینیشن کونسل کے سولہویں  اجلاس اور    اسٹریٹجک باہمی روابط کے مثالی منصوبےچین-سنگاپور چھونگ چھنگ  کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ڈنگ شوئے شیانگ 12 سے 13 نومبر تک آذربائیجان میں ہونے والی ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔