9 نومبر کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دھماکہ ہوا، جس میں اب تک کم از کم 24 افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔ دہشت گرد گروپ" بلوچ لبریشن آرمی"نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنا نا تھا جو ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین میں سوار تھے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور امدادی کارکنان موقع پر پہنچے ، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔