عوامی جمہوریہ چین کی حکومت نے 10 نومبر کو 25 فروری 1992 کے علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے مطابق چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جزیرہ ہوانگ یئن چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چینی حکومت نے سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین اور علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں کی بیس لائنز کی وضاحت اور اجراء کیا ہے ، جو بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہے۔ چین فلپائن کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس میں غیر قانونی فیصلے کو اپنی داخلی قانون سازی کی شکل میں مضبوط بنانے کی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
اسی روز چائنا کوسٹ گارڈ نے بھی اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چین کے جزیرہ ہوانگ یئن اور اس سے متعلقہ علاقائی پانیوں میں گشت اور قانون نفاذ کرنے والی کارروائیوں کو مضبوط بنانا جاری رکھے گی ، اور چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کرے گی۔