چین کی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت شہری امور نے 10 نومبر کو بحیرہ جنوبی چین میں کچھ جزائر اور ریفس کے معیاری ناموں کا اجراء کیا ہے۔ اپریل 1983 میں چائنا جغرافیائی نام کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ "بحیرہ جنوبی چین میں کچھ جزائر کے معیاری جغرافیائی نام" اور اپریل 2020 میں چین کی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت شہری امور کی جانب سے جاری کردہ "بحیرہ جنوبی چین میں کچھ جزائر، ریفس اور سی بیڈ جغرافیائی اینٹیٹی کے معیاری ناموں کا اعلامیہ "درست تصور کیا جائے گا۔ سماج کے تمام شعبوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ معیاری ناموں کا استعمال کریں۔