قدرتی وسائل کے امور سے متعلق شی جن پھنگ کی گفتگو پر مبنی اقتباسات کی اشاعت

2024/11/10 18:38:39
شیئر:


کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی مرتب کردہ کتاب "شی جن پھنگ کے قدرتی وسائل سے متعلق مباحث سے اقتباسات" حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔یہ کتاب  8 عنوانات پر مشتمل ہے ، جس میں بحث کے کل 286 پیراگراف ہیں، جن میں دسمبر 2012 سے اکتوبر 2024 تک کامریڈ شی جن پھنگ کی رپورٹس، تقاریر، وضاحتیں، تہنیتی خطوط اور ہدایات جیسی 150 سے زیادہ اہم دستاویزات سے اخذ کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ مباحث پہلی بار عوامی سطح پر شائع ہوئے ہیں۔   کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ کی رہنمائی میں  پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے قدرتی وسائل کے انتظام کو مضبوط کیا ہے، وسائل کے تحفظ  اور ماحول کی حفاظت میں مقامی پیٹرن کی تشکیل کو فروغ دیا گیا، صنعتی ڈھانچے،اور  پیداوار کے طریقوں اور طرز زندگی کی تشکیل کو فروغ دیا گیا ہے ۔ شی جن پھنگ کا قدرتی وسائل سے متعلق اہم گفتگو کا سلسلہ چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگ بقائے باہمی اجاگر ہوتی ہے۔