مقامی وقت کے مطابق 11 نومبر کو، پاکستان کےصوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا ء الحسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد ی کے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
6 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے، چینی فنڈڈ انٹرپرائز پورٹ قاسم پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے ایک قافلے پر پاکستان کے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی شہری ہلاک، ایک چینی اور متعدد پاکستانی شہری زخمی ہو ئے تھے ۔