چین میں مصنوعی ذہانت سے متعلق تنظیموں اور اداروں کی تعداد تقریباً 19 لاکھ تک پہنچ گئی

2024/11/12 11:18:17
شیئر:

چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے بارہ  نومبر  کو  بتایا  کہ اس سال 31 اکتوبر تک ، ملک بھر میں تقریبا 1.9 ملین "مصنوعی ذہانت" سے متعلق تنظیمیں   اور ادارے موجود  تھے ۔

 تازہ ترین اعداد و شمار  کے مطابق مصنوعی ذہانت سے متعلق تنظیمیں خاص طور پر جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں زیادہ ہیں  جن کا تناسب 57 فیصد بنتا ہے  ۔صوبہ گوانگ ڈونگ میں تقریبا  2 لاکھ 80 ہزار  متعلقہ تنظیمیں موجود ہیں جو ملک کا 14.7 فیصد بنتا ہے۔ حالیہ برسوں میں ،صوبہ ہائی نان  نے  اس حوالے سے حالیہ برسوں میں سالانہ اوسطاً 55 فیصد کے اضافے سے ترقی کی ہے  جہاں  مجموعی طور پر 90 ہزار  سے زیادہ تنظیمیں کام کر رہی ہیں ۔

 سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دو شعبوں میں تقریبا  5 لاکھ  50 ہزار  مصنوعی ذہانت کی تنظیمیں ہیں ، جن میں سے ہر ایک مارکیٹ کا تقریبا 29 فیصد بنتاہے ، اور یہ مصنوعی ذہانت کی تنظیموں کی کل تعداد کا تقریبا 60 فیصد ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد اداروں نے مصنوعی ذہانت کی تبدیلی حاصل کی ہے۔