کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے 12 نومبر کو سن یات سین یونیورسٹی کے 100 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ ، طلباء ، عملے اور اندرون و بیرون ملک گریجوئٹس کو مبارکباد دی گئی۔ اپنے تہنیتی خط میں شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ سن یات سین یونیورسٹی گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی اہم قومی حکمت عملی اور ترقیاتی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات اور ترقی، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ٹیلنٹ کی تربیت کو مربوط انداز میں فروغ دے گی اور چینی خصوصیات کے حامل عالمی معیار کی یونیورسٹی کی تعمیر میں تیزی لائے گی تاکہ تعلیمی اعتبار سے مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
سن یات سین یونیورسٹی ڈاکٹر سن یت سین نے 1924 میں قائم کی تھی۔ اپنے قیام کے گزشتہ 100 سالوں میں ، اس یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں 800،000 سے زیادہ ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا ہے ، اور قومی حکمت عملی کی خدمت ، گوانگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر ، اور تعلیم میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔