کم جونگ ان کی جانب سے شمالی کوریا - روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کی توثیق

2024/11/12 11:04:15
شیئر:

شمالی کوریا  کے رہنما کم جونگ ان نے 11 نمومبر کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے  جس میں شمالی کوریا اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کی گئی  ہے ۔اس معاہدے  پر 19 جون 2024 کو پیانگ یانگ میں دستخط کیے گئے تھے۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی قومی قانون سازی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بنیاد پر  قومی خودمختاری  اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام  ، داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور مساوات کے اصولوں پر طویل عرصے تک  جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو برقرار رکھیں گے اور اسے  فروغ دیں گے۔ فریقین نے جنگ سے بچنے کے لیے  مشترکہ سرگرمیوں کا میکانزم قائم کرنے اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معاہدہ فریقین کے درمیان توثیق کے تبادلے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔