چین کی "تائیوان کی علیحدگی پسندوں" کی جانب سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے دورے کی مخالفت

2024/11/14 17:11:20
شیئر:


14 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں  تائیوان سے متعلق امور کے حوالے سے  کہا کہ تائیوان کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے اورچین  کسی بھی نام پر  کسی بھی "تائیوان کی علیحدگی پسند" کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کا دورہ کرنے   کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کریں اور دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔