14 تاریخ کو چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چھیئن نے معمول کی پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے چین کو بھیجی جانے والی بعض چپس پر عائد کردہ حالیہ برآمدی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرتا آ رہا ہے اور چینی سیمی کنڈکٹرز پر دباؤ بڑھانا بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ایک عام نان مارکیٹ پریکٹس ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ سیمی کنڈکٹرز تعاون ، عالمی صنعتی تقسیم کا ایک مخصوص میدان ہیں، امریکہ کا اقدام تمام فریقوں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گا اور عالمی سائنسی اور تکنیکی تبادلوں اور اقتصادی اور تجارتی تعاون میں رکاوٹ ڈالے گا۔