فلپائن کا درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی درآمد اشتعال انگیز اور خطرناک اقدام ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/11/14 19:15:35
شیئر:


14 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائنی فوج کی امریکی "ٹائیفون" درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچ سسٹم کی خریداری کے حوالے سے  کہا کہ فلپائن کی جانب سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی درآمد ایک اشتعال انگیز قدم ہے اور  علاقائی کشیدگی پیدا کرنے اور جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور ہتھیاروں کی دوڑ کو بھڑکانے کے لیے بیرونی طاقتوں کے ساتھ تعاون ایک اشتعال انگیز اور خطرناک اقدام ہے۔یہ چین  اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے عوام، تاریخ اور علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ انتخاب ہے۔ چین نے ایک بار پھر فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلط روش کو جلد از جلد درست کرے اور اس فیصلے کو   اپنے سابقہ عوامی وعدوں کے مطابق جلد از جلد واپس لے اور مزید غلط راستے پر آگے نہ بڑھے۔