پیرو کے مختلف حلقے چین کے ساتھ مل کر نئے مواقع تلاش کرنے کے منتظر

2024/11/14 15:44:55
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ 13 سے 17 نومبر تک  اپیک  رہنماؤں کے 31ویں غیررسمی اجلاس میں شرکت اور پیرو کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پیرو کے حکام، اسکالرز سمیت دیگر افراد نے کہا کہ پیرو نئے مواقع تلاش کرنے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہے۔

 پیرو کے صوبہ کسکو کے گورنر کالوو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ بلاشبہ پیرو کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چینی صدر کا دورہ ہمارے  ملک کے لئے ایک تاریخی واقعہ ہے۔ پیرو کی وزارت خارجہ کے ایشیا بحرالکاہل کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کوئروس نے کہا کہ چین دنیا میں دوسری سب سے بڑی معیشت اور پیرو میں  ایک بڑا سرمایہ کار ہے۔ ہم دنیا بھر میں چین کی طرف سےپیش کردہ متعدد عالمی انیشی ایٹوز  کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیرو کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات راؤل ریئس نے کہا کہ چین پیرو کا  اہم تجارتی شراکت دار ہے اور انہیں یقین ہے کہ صدر شی کے دورہ پیرو سے پیرو اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ پیرو کی نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے ماہراقتصادیات روڈریگز کا ماننا ہے کہ چین نے پیرو کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ چین  پیرو سے مصنوعات خریدتا ہے اور بہت سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے.