15 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور پیرو کے سربراہان مملکت کی جانب سے چنکے بندرگاہ کے افتتاح کے اعلان پر کہا کہ چنکے بندرگاہ منصوبے کے پہلے پروجیکٹ کی بدولت پیرو سے چین تک شپنگ کا دورانیہ 23 دن تک کم ہوجائے گا ، لاجسٹکس کی لاگت میں 20 فیصد سے زیادہ کی بچت ہوگی ، پیرو کو سالانہ تقریباً 4.5 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی آئے گی، 8،000 سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا ہوں گی اور مقامی معیشت اور معاشرے کی پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی روشنی میں چنکے بندرگاہ کی تعمیر، انتظام اور اچھے آپریشن کے لیے پیرو کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔