کیا امریکہ نے یوکرین کو روس کی داخلی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے ؟

2024/11/18 10:06:42
شیئر:

روئٹرز، نیویارک ٹائمز اور دیگر میڈیا  کی 18 نومبر کی اطلاع کے مطابق متعدد امریکی حکام اور باخبر شخصیات نے انکشاف کیا کہ امریکی حکومت نے روس کے داخلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے  یوکرین کو  امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اگر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے تو اسے روس یوکرین تنازع میں امریکی پالیسی میں  اہم تبدیلی سمجھا جائےگا۔ تاحال وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے جواب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے   17 نومبر کی شام کو ایک ورچوئل تقریر میں  کہا کہ "میزائل اپنے انداز میں بیان دے گا۔" اس سے قبل روس  بارہا متنبہ کرچکا  ہے کہ روس کے داخلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے یوکرین پر  امریکی ہتھیاروں کے استعمال پر عائد پابندی اٹھانا  کشیدگی میں اہم اضافے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ روسی فیڈریشن کونسل (پارلیمنٹ کے ایوان بالا) کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے اول ڈپٹی چیئرمین ذہباروف نے  17 نومبر کی شام کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ اقدام "دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے" اور روس فوری طور پر اس کا جواب دے گا۔