جرمن چانسلر کا یوکرین کی حمایت جاری رکھتے ہوئے روس کے ساتھ رابطے بحال کرنے کی ضرورت پر زور

2024/11/18 11:15:42
شیئر:

15 تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے فون پر بات چیت کی۔ دسمبر 2022 کے بعد روسی اور جرمن رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی فون کال ہے۔ پوٹن کے ساتھ فون کال سے پہلے، شولز نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی فون پر بات کی۔

 پوٹن نے کال کے دوران کہا کہ موجودہ بحران نیٹو کی کئی سالوں سے جارحانہ پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہے۔ روس نے کبھی بھی یوکرین کی طرف سے  تعطل کے شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے سے انکار نہیں کیا اور وہ اس معاملے پر کھلے پن کا رویہ رکھتا  ہے۔ اس حوالے سے جرمن چانسلر شولز نے 17 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع پر روس کا نظریہ زیادہ تبدیل نہیں ہوا ہے اور یوکرین کے لیے جرمنی کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد اگر امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست رابطہ بحال ہو جاتا ہے تو یورپی ممالک روس کے ساتھ رابطے کے راستے کھو دیں گے جس سے سفارتی صورتحال خراب ہو جائے گی۔