چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کے فلیگ بیئرر میڈیا گروپ کا باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق

2024/11/19 10:44:57
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  18 نومبر کو   چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کے فلیگ بیئرر میڈیا گروپ نے ریو ڈی جنیرو میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ فریقین نے پروگرام پروڈکشن، نئی ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور اطلاق اور اہلکاروں کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ  اورفلیگ بیئرر میڈیا گروپ کے صدر جواؤ کارلوس ساڈے نے دونوں فریقوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ تعاون کی یادداشت کے مطابق، چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کا فلیگ بیئرر میڈیا گروپ  نیوز پروگراموں کے تبادلے، نیو ٹیکنالوجیز کے اطلاق، سرگرمیوں کے مشترکہ اہتمام اور اہلکاروں کے دوروں کے تبادلے میں تعاون کریں گے.

فلیگ بیئرر میڈیا گروپ کا شمار برازیل کے اہم مین اسٹریم جامع بزنس میڈیا گروپ میں ہوتا ہے  جو برازیل میں دوسرا سب سے بڑا میڈیا گروپ ہے ۔ اس گروپ کے تحت  40 سے زیادہ میڈیا برانڈز  ہیں اور ان کے پروگرام 150 ملین سے زائد آبادی کا احاطہ کرتے ہیں۔فلیگ بیئرر گروپ  کا ٹی وی اور ریڈیو اثر و رسوخ طویل عرصے سے برازیل اور جنوبی امریکہ میں سرفہرست رہا ہے۔