چین کے انسانی حقوق کے حوالے سے ترقی پر رپورٹ (2024)کا اجراء

2024/11/19 18:32:03
شیئر:

حال ہی میں ، چینی ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن  کی جانب سے چین کے انسانی حقوق کے حوالے سے  ترقی پر رپورٹ (2024)" (ہیومن رائٹس بلیو  پیپر )  باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ۔یہ  چینی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کی جانب سے 2011 کے بعد سے جاری کیا جانے والا   14واں انسانی حقوق کا  بلیو  پیپر  ہے۔

 بلیو  پیپر   25  جنرل رپورٹس، خصوصی رپورٹس ،کیس اسٹڈی رپورٹس اور ضمیمہ  پر مشتمل ہے ۔ جنرل رپورٹس  میں لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کی سطح کو بہتر بنانے،  بہتر قانون سازی  اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینے، شہری اور سیاسی حقوق کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور مختلف مخصوص گروہوں کے لیے  انسانی حقوق  کے حصول  کے اشتراک کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔