چین جی20 رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری آگے بڑھانے پر تیار ہے ،چینی وزارت خارجہ

2024/11/19 16:47:07
شیئر:

19 نومبر کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں 19ویں جی 20 سربراہ اجلاس کے حوالے سے  کہا کہ جی 20 کے قیام کے بعد سے اس نے ہمیشہ یکساں مشاورت اور باہمی فائدے کے جذبے سے بین الاقوامی تعاون کی قیادت کی ہے۔ چین جی20 کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر  ریو ڈی جنیرو سمٹ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے شراکت داری کو آگے بڑھانے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا  اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہے۔