19 نومبر کو جاری ہونے والے جی 20 ریو ڈی جنیرو رہنماؤں کے اعلامیے کے مطابق جی 20 رہنماؤں نے کثیر الجہتی کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات کا عہد کیا۔ رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی نظام کی بحالی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جس میں تجدید شدہ ادارے اور ایک اصلاح شدہ گورننس شامل ہو ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا بھی عہد کیا جو اسے اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے اور اسے زیادہ موثر بنائے۔ انہوں نے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں اور دیگر بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی اداروں میں فیصلہ سازی میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور کردار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عالمی تجارت میں اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے قواعد پر مبنی، غیر امتیازی، منصفانہ، کُھلے، جامع، پائیدار اور شفاف کثیر الجہتی تجارتی نظام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او میں ضروری اصلاحات کی بھی حمایت کی تاکہ 2024 تک تمام ممبران کے لئے تنازعات کے تصفیے کا موثر نظام موجود ہو۔