19 تاریخ کو 12ویں پاکستان انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن کا آغاز کراچی ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا , جو 4 روز تک جاری رہے گی ۔اس نمائش میں 41 ممالک اور خطوں کے 560 سے زائد دفاعی سازوسامان کے ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
چائنا پویلین میں "تھنڈر ڈریگن" لڑاکا طیارے اور ریڈ ایرو 12 ای اینٹی ٹینک میزائل ہتھیاروں کے نظام سمیت دیگر سازوسامان کی نمائش کی گئی۔اس میں زمینی، سمندری اور فضائی میدان میں چین کے ہتھیاروں کی جدید سطح کی انفارمیٹائزیشن، انٹیلی جنس اور منظم اعلی درجے کے آلات کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے بہت سے پیشہ ور افراد اور میڈیا کی توجہ حاصل کی.
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار خواجہ آصف نے کہا کہ چائنا پویلین کا بوتھ اس نمائش میں سب سے بڑا ہے، جو پاکستان کی دفاعی صنعت کے لیے چین کی مضبوط حمایت کا مکمل اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک طویل اور منفرد تاریخ ہے۔ یہ تعلقات مستقبل میں مزید گہرے ہوں گے اور نئی بلندیوں تک پہنچتے رہیں گے۔