رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کی غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال 10.6 فیصد کا اضافہ

2024/11/21 17:01:44
شیئر:

چینی وزارت تجارت کی ایک حالیہ پریس کانفرنس  کے مطابق ، رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کی غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 115.83 ارب امریکی ڈالر رہی جو سال بہ سال 10.6 فیصد اضافہ ہے۔ اس میں "بیلٹ اینڈ روڈ"کی مشترکہ تعمیر میں شریک  ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی جانب سے غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 26.65 ارب امریکی ڈالر رہی جو سال بہ سال 3.0 فیصد اضافہ ہے۔