چینی اور غیر ملکی اہلکاروں کے تبادلے کے لیے مزید سہولت پیدا کی جا رہی ہے، چینی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس

2024/11/22 18:11:30
شیئر:

22 نومبر کو چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی طرف سے منعقدہ  پالیسی بریفنگ میں،  چین کی وزارت خارجہ کے انچارج  نے کہا کہ چین چینی اور غیر ملکی کاروباری افراد کے تبادلے میں مزید سہولتیں پیدا کرنے کے لیے ویزا کی آسانی کے اقدامات جاری رکھے گا۔ گزشتہ سال چین نے سنگاپور، تھائی لینڈ اور قازقستان سمیت چھ ممالک کے ساتھ باہمی ویزا فری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور اب 25 ممالک کے ساتھ مکمل ویزا فری پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔چین  نے فرانس اور جرمنی سمیت 29 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسیاں بھی نافذ کی ہیں۔ 

رواں سال کے آغاز سے، چین نے برازیل، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ساتھ  دس سالہ اور پانچ سالہ ملٹیپل ویزوں کے باہمی اجراء کے لیے انتظامات کیے ہیں، اور وسطی اور مشرقی یورپ کے افراد کو پانچ سالہ ملٹیپل ویزے جاری کیے ہیں۔  چین نے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں چینی اور غیر ملکی کاروباری افراد کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے اپیک بزنس ٹریول کارڈ پروگرام میں شمولیت کی ہے۔ اگلے مرحلے میں چین  چینی اور غیر ملکی اہلکاروں، خاص طور پر کاروباری افراد کے تبادلے کے لیے مزید سہولت پیدا کرے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے گا۔