"علیحدگی " کی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔چینی وزارت خارجہ

2024/11/23 16:27:08
شیئر:

بائیس نومبر کو چینی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی  کے  لائی چھنگ ڈے  کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس ماہ کے آخر میں  بحرالکاہل کے تین "سفارتی ممالک"  کے دورے کے حوالے سے  سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین  نے کہا کہ ایک چین کا  اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول  ہے اور عالمی برادری کا اس پر عمومی اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کی  جانب سے "سفارتی ممالک" کے  نام نہاد   دورے  کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ اور "علیحدگی" کے لیے اشتعال انگیزی کے اقدامات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ   یہ عمل ایک چین کے  اصول پر قائم عالمی برادری کے مضبوط  عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا اور نہ ہی چین کی  حتمی  وحدت  کے تاریخی رجحان کو روک سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد تاریخی رجحان کو تسلیم کریں اور  ایسے درست فیصلے کریں جو ان کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے عین مطابق ہوں۔