چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی

2024/11/25 11:22:51
شیئر:

25 نومبر کو  چین کے قومی محکمہ برائے  جنگلات  نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں چین کے صحرا کی روک تھام اور کنٹرول اور " تھری نارتھ منصوبے"  کی پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 چین دنیا کے سب سے سنگین صحرائی علاقے کے حامل ممالک میں سے ایک ہے۔ لیکن گزشتہ  40 سال سے زائد عرصے، خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے، اس وقت چین کی 53 فیصد قابل کنٹرول صحرائی زمین کو مؤثر طریقے بہتر کیا گیا ہے، اور صحرائی زمین کے رقبے میں 65 ملین مو  کی کمی کی گئی ہے، جس سے "مجموعی اور تیز رفتار   بہتری " کا اچھا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔ چین  نے دنیا میں زمین کے انحطاط  میں  "صفر اضافہ "  اور صحرائی  زمین  میں کمی کے ثمرات حاصل کئے   ہیں ۔   چین چینی خصوصیات کے ساتھ صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کے  ایک کامیاب راستے پر  گامزن ہے ، اور  دنیا میں گرینری میں سب سے بڑا حصہ ڈالنے والا ملک  اور صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایک بین الاقوامی ماڈل بن گیا ہے.