"چینی جدیدکاری پر شی جن پھنگ کی گفتگو کے اقتباسات"کے عنوان پر مبنی کتاب کا عربی ورژن حال ہی میں شائع ہوا اور اندرون و بیرون ملک تقسیم کیا گیا۔
یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے وہ چینی طرز کی جدیدیت کے نظریاتی نظام اور عملی تقاضوں کو تفصیل سے سمجھ سکیں گے ، چینی طرز کی جدیدیت کے نئے راستے، انسانی تہذیب کی نئی شکل اور جدیدیت کے نئے وژن کی گہری تفہیم حاصل کر سکیں گے اور اس سے پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کی عالمی جدیدکاری کے مشترکہ اتفاق کو بھی بڑھایا جا سکے گا ۔