مقامی وقت کے مطابق 25 نومبر کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ منشیات جیسی غیر قانونی ڈرگز کی وجہ سے وہ چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ اس حوالے سے امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پھنگ یو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون بنیادی طور پر باہمی فائدہ مند تعاون ہے اور دونوں ممالک میں سے کوئی بھی تجارتی یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت سکتا ۔
لیو پھنگ یو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے بعد چین اور امریکہ کے انسداد منشیات کے محکموں نے باقاعدہ رابطے بحال کیے ہیں۔ چین نے امریکا کو انسداد منشیات کے قانون نافذ کرنے والے امریکی آپریشنز سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا ہے ، اور کچھ معاملات میں سراغ کی تصدیق کے لئے امریکا کی درخواست کے جواب میں متعلقہ اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام حقائق ثابت کرتے ہیں کہ یہ بیان حقائق کے منافی ہے کہ" فینٹانل کیمیائی مادوں کی امریکہ میں در آمد میں چین نے جان بوجھ کر کوئی کردار ادا کیا ہے" ۔
اسی دن چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ برابری، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر انسداد منشیات تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ امریکہ کو چین کے خیرسگالی جذبے کا احترام کرنا چاہئے اور فریقین کے درمیان مشکل سے حاصل کردہ انسداد منشیات تعاون کی اچھی صورتحال کا تحفظ کرنا چاہئے۔