ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو اور کینیڈا کی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

2024/11/26 10:36:48
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 25  نومبر کو   نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے امریکہ میں داخل ہونے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد  کیا جائے گا  ۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے  چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ۔

 گزشتہ سال ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ نومبر میں نیشنل ریٹیل فیڈریشن (این ایف آر) کی ایک تحقیق میں کہا گیا  کہ اگر ٹرمپ  کی جانب سے پیش کردہ  نئے محصولات پر عمل درآمد ہوتا ہے تو امریکی صارفین کو سالانہ اخراجات  میں 78 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

 رائٹرز کے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکی صارفین زیادہ کفایت شعار ہو گئے ہیں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی  کر رہے ہیں، جس نے خوردہ فروشوں اور صارفی مصنوعات کی کمپنیوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ نیشنل ریٹیل فیڈریشن  کے  سپلائی چین اینڈ کسٹمز پالیسی کے نائب صدر جوناتھن گولڈ نے کہا کہ اگر ان درآمدی ٹیرف پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے کم آمدنی والے گھرانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑے گا، کیونکہ ٹیرف بالآخر صارفین پر منتقل ہوجائیں گے، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔