سو جو کے باغات
سو جو چین کے مشرقی صوبہ جانگ سو کا شہر ہے جو باغبانی کی وجہ سے مشہور ہے۔سوجو کے باغات عام طور پر رہائش گاہوں کے ساتھ واقع ہوتے ہیں ،یہ باغات عام طور پر کم رقبے پرمشتمل ہوتے ہیں ،اس لئے یہ ضروری ہے کہ کم رقبے پر زیادہ مناظر دکھائی دیتے ہیں . سو جو کے باغات میں زان لانگ ٹینگ، شی زی لین، جو جن یوان اور لیو یوان نامی باغات سب سے مشہور ہیں۔