نیوز

تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم کی جانب سے چین کے دو اجلاسوں کی پذیرائی

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا دوسرا سالانہ اجلاس پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔

جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی ضرورت

​چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن ، سنکیانگ خود اختیار علاقے کے محکمہ مذہبی امور کے عہدے دار حہ چھنگ گان نے حال ہی میں بیجنگ میں تجویز پیش کی کہ مرکزی حکومت کو جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی اور ترقی کےلئے پالیسی کی حمایت کرنی چاہیئے اور مقامی اقلیتی قومیت کے باصلاحیت افراد اور ملک کے دوسرے علاقوں کے باصلاحیت افراد کے درمیان تبادلے کو فروغ دینا چاہیئے۔

چین کی معیشت کا مستقبل بہت تابناک ہو گا : سی آر کا تبصرہ

چین کی قومی عوامی کانگریس کا دوسرا اجلاس جمعے کے روز ا اختتام پزیر ہوا ۔ حال ہی میں دنیا کے متعدد بڑے اداروں نےرواں سال عالمی معیشت  کی شرحِ اضافہ میں کمی کا اندازہ لگایا ۔

چین کی عالمی قیادت امریکہ کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے: سی آر آِہ کا تبصرہ

امریکہ کے عوامی سروے کے مشہور ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے  سے ظاہر ہوا ہے کہ پوری دنیا سے چین کی عالمی قیادت کو چونتیس فیصدحمایت ملی ہے جبکہ امریکہ کے لیے یہ شرح اکتیس فیصد ہے ۔ یوں دو ہزار آٹھ کے بعد چین کی عالمی قیادت دوسری  مرتبہ امریکہ کے مقابلےمیں زیادہ مقبول رہی ہے ۔ 

بیرونی سرمایہ کاری قانون کی منظوری سے اصلاحات اور کھلے پن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری قانون کی منظوری دی  گئی جو یکم دو ہزار بیس سے  نافذ العمل ہو گا ۔ اس قانون سے چین کے اصلاحات اور کھلے پن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری قانون نئے عہد میں کھلے پن کو اعلی معیار تک لے جانے کے لیے ایک بنیاد ی قانون ہے ۔ جبکہ کانگریس میں شریک نمائندوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ یہ قانون بیرونی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور تجارت کے لیے قانونی ، بین الاقوامی اور آسان سہولیات پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے مفید ثابت ہو گا  ۔

چینی حکومت کاروباری ماحول کی مارکیٹنگ اور قانونی اصلاحات کو فروغ دے گی ،چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ

پندرہ تاریخ کو  چین کے وزیر اعظم لی کہ چھیانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ  چینی حکومت کاروباری ماحول کی مارکیٹنگ اور قانونی اصلاحات  کو فروغ دے گی ۔

چین اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارتی مشاورت جاری رہے گی،چینی وزیر اعظم

پندرہ مارچ  کوچین  کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ایک بیان میں کہا کہ چین - امریکہ تعلقات آگے بڑھانے کی سمت تبدیل نہیں ہوئی ، چین اور امریکہ کے مابین تجارتی مشاورت جاری رہے گی .

چین کی معیشت عالمی معیشت کے استحکام کے لیے مسلسل اہم کردار ادا کرتی رہے گی، چینی وزیر اعظم

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں چینی و غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین مارکیٹ کی  قوت محرکہ کو مسلسل فروغ دے گا اور مارکیٹ  کے اندر تخلیقات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، یوں اقتصادی تعامل کو مناسب انداز میں برقرار رکھا جائے گا اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ چین کی معیشت دنیا کی معیشت کے استحکام کے لیے مسلسل اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

چین رواں سال کھلے پن کے مزید اقدامات اختیار کرے گا:چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ

پندرہ مارچ  کوچینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے  بیجنگ میں دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال چینی حکومت اشیا کی منڈی تک رسائی کی نئی منفی فہرست مرتب کرے گی اورعلمی اثاثوں  کے حقوق کے تحفظ کو مزید مضبوط  بنایا جائے گا ۔

این پی سی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری

​پندرہ تاریخ کی صبح چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس  کا دوسرا  اجلاس بیجنگ میں اختتام پزیر ہوا جس میں وو ٹنگ کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کی منظوری دی گئی ۔

 سنکیانگ میں شعبہِ تعلیم کی ترقی جاری ہے : این پی سی نمائندگان

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں شعبہِ تعلیم مرکزی حکومت کی جانب سے کی جانے والی  زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی وجہ سے  آگے بڑھ رہا ہے اور سنکیانگ کی موجودہ تعلیمی صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے ۔

این پی سی اور سی پی پی سی سی کے نمائندگان و مندوبین کا ترقی کے عمل پر اعتماد کا اظہار

رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے  اجلاسوں کے دوران  چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے این پی سی کے نمائندوں اور سی پی پی سی سی کے مندوبین کے ساتھ بارہا تحفظ ماحول ، غربت کے خاتمے ، دیہات کی خوشحالی اور تجارتی ماحول کی بہتری سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

1234...NextEndTotal 10 pages