لائیوکاسٹ

چین کے اہم سماجی تضادات میں تبدیلی

شی جن پھنگ نے آج سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے لیے پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ نئے دور میں چینی معاشرت کے اہم تضادات خوشحال زندگی کے لیے عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور عدم توازن اور نامکمل ترقی کے درمیان تضادات بن چکے ہیں۔

چین نئے عہد میں داخل

شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ  اپنی رپورٹ  میں اعلان کیا  کہ طویل عرصے کی کوششوں کے بعد  چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک نئے  دور میں داخل ہو چکا ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے بد عنوانی کے خلاف سخت جدوجہد

شی جن پھنگ نے  آج کی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے پارٹی کے ممران کے انتظام کی کمزور حالت کو  بہتر  بناتے ہوئَے ہر سطح پر  پارٹی کے انتظام کی ذمہ داری کو پورا  کیا ہے۔ 

گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی سفارت کاری کو جامع طور پر آگے بڑھایا گیا ہے

شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں رپورٹ پیش کرتے  ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں  میں چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کو جامع طور پر آگے بڑھایا گیا ہے ۔ 

گزشتہ پانچ برسوں میں چھ کروڑ سے زیادہ ا فراد غربت سے نکالے گئے

​سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں شی جن پھنگ نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسانوں  کو اولیت دینے کی ترقیاتی سوچ پر قائم رہتے ہوئے گزشتہ پانچ برسوں  میں  غربت کے خاتمے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔گزشتہ پانچ برسوں میں  چھ کروڑ سے زائد افراد غربت سے نکالے گئے ۔ہر سال ایک کروڑ سے زائد  افراد  کو  غربت سے نکالا گیا ہے ۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معاشی شعبے میں حاصل کردہ نمایاں کامیابیاں

​شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں عالمی معیشت کی ترقی سست روی  کا شکار  رہی ۔ 

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کا آغاز شی جن پھنگ کی جانب سے رپورٹ کا اجراء

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اٹھارہ تاریخ کی صبح بیجنگ میں شروع ہوئی۔ شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی  کی طرف سے رپورٹ جاری  کی   اور چین کے مستقبل کے  ترقیاتی منصوبے کے حوالےسے حکمتِ عملی طے کی۔

HomePrev123Total 3 pages