تصاویر

دیہات کے لوگوں کے لئے تاو باو کاروباری پلیٹ فارم کا قیام علی بابا کمپنی کا تزویراتی منصوبہ ہے

دیہات کے  لوگوں کے لئے تاو باو کاروباری پلیٹ فارم کا قیام  علی بابا کمپنی کا تزویراتی منصوبہ ہے۔ اس کے دو مقاصد ہیں ۔ ایک طرف کسان آن لائن خریداری کرتے ہیں اور دوسری طرف اپنی زرعی پیداوار کو اس پلیٹ فارم سے فروخت کیا جا سکتا ہے ۔ اور اس طرح دیہی علاقوں میں باشندوں کا معیار زندگی بہتر

پہاڑی گاوں میں تعلیم کے ساتھ فلم دیکھنے کی مفت تفریح

صوبہ یون نان کی جیو حہ کاونٹی میں بے گاو اسکول میں ایک خصوصی کلاس روم ہے ۔اس سکول کے ایک سو چالیس طلباو طالبات ہر ہفتے  اس کلاس روم  میں ایک فلم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔

 چین میں کافی کی کاشت کا پہلا گاوں

چین کے صوبہ یون نان کی تحصیل بینگ چھوان کے تحت جو گو لا نامی گاوں ایک عام پہاڑی گاوں ہے لیکن اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس گاوں کے تین سو چار خاندان کافی کے پودوں کی کاشت کرتے ہیں ۔

بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے تالی شہر میں نئے تجربات

تالی چین کے جنوبی صوبہ یون نان کا ایک شہر ہے۔ اس شہر میں نان شان نامی ایک اولڈ ہوم ہے جس میں تالی کی مقامی بود و باش کے مطابق  بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے  مسلسل کوششیں اور  نئے تجربات کئے گئے ہیں۔ ان تجربات کی بناء پر اولڈ ہوم میں طبی خدمات کی فراہمی اور  بزرگوں کی دیکھ بھال کا ایک نیا ماڈل قائم کیا گیا ہے۔

چین کے یوںان صوبے کی ایک کاونٹی میں بچوں میں تعلیم کے فروغ کا پروگرام کا آغاز

چین کے یو نان صوبے کی تالی بائی قومیت کے خود مختار پریفیکچر کے بین چھوان کاؤنٹی میں  نومبر  دوہزار  پندرہ سے  بچوں میں پڑھائی کے رجحان کو فروغ دینے   اور اسکول میں تعلیم دوست ماحول کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروگرام کا مقصد طالب علموں کی صلاحیت اور قابلیت کو  مطالعے سے بلند کرنا ہے۔