نیوز

خوشحال زندگی پر عوام کی خواہشات کو عمل میں لانا چاہیئے۔شی جن پھنگ

پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ ہونے والی ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو عوام کی خوشحال زندگی کی خواہش کو عمل میں لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

ایشیائی تہذیب دنیا کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ ترقی کر رہی ہے ۔شی جن پھنگ

پندرہ مئی کو چینی صدرشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایشیا کو اپنی تہذیب کے حوالے سے پر اعتماد ہونا چاہیئے اور دنیا کے دوسری تہذیبوں کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو برقرار رکھتے ہوئے ایشیائی تہذیب کی نئی شان بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔

عالمی چیلنچز سے نمٹنے کے لیے ثقافتوں اور تہذیبوں کو مضبوط ہونا چاہیئے۔چینی صدر شی جن پھنگ

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا افتتاح پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں ہوا۔ چین کے صدر مملک شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں انسانیت کو درپیش چیلنچز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیئے۔اس مقابلے کے لئے نہ صرف معیشت اور ٹیکنالوجی کو توانا ہونا چاہیئے بلکہ ثقافتوں اور تہذیبوں کو بھی مضبوط ہونا چاہیئے۔

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی ایشیائی تہذیب و تمدن مذاکراتی کانفرنس میں شریک بیرون ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتیں

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کو بیجنگ عوامی عظیم ہال کے سامنے مشرقی چوک پر یونان کے صدر کے سرکارے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس کے بعد منعقد ہونے والےمذاکرات میں فریقین نے دونوں ممالک کی ثقافت اور تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ علاوہ ازیں صدرمملکت شی جن پھنگ نے اسی دن ایشیائی تہذیب و تمدن مذاکراتی کانفرنس میں شریک سری لنکا کے صدر میسری پالا سری سینا ، کمپوڈیا کے باد شاہ اور سنگاپور کے صدر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کییں ۔

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے ایشیا اور دنیا کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ ملے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب 

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس کا پندرہ مئی  سے بیجنگ میں  آغاز ہورہاہے. نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب محترمہ ملیحہ لودھی نے  حال ہی میں کہا  ہےکہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس نہ صرف مختلف ممالک اور تہذیبوں کے درمیان بات چیت، تبادلوں اور باہمی تفہیم کو فروغ دےگی  بلکہ اس سے ایشیا اور دنیا  کے درمیان ہم آہنگی  اور ترقی کو بھی  فروغ  ملے گا۔

تہذیب و تمدن کے حوالے سے مکالمہ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان پرامن بقا کی ضمانت ہے

 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تہذیب و تمدن میں تنوع کا احترام عالمی امن اور ہم آہنگی کی اہم پیشرو شرط ہے ا ور تہذیب و تمدن کے حوالے سے مکالمہ مختلف ممالک کے درمیان پرامن بقا کی اہم ضمانت ہے ۔

"خوبصورت ایشیا ، ایشیا ئی تہذیب و تمدن " کےعنوان سےبیجنگ میں نمائش کا انعقاد

" خوبصورت ایشیا ،ایشیائی تہذیب وتمدن " کے موضوع پر شاندار نمائش کا تیرہ تاریخ کو بیجنگ نیشنل میوزم میں آغاز ہوا۔  یہ نمائش ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا  اہم حصہ ہے ۔ نمائش میں  ایشیا کے سینتالیس ملکوں کے علاوہ قدیم تہذیبوں کے وارث دو ملکوں یونان اورمصر  کے چار سو سے زائد آثار قدیمہ کی اشیاء جمع  کی گئی ہیں ۔ نمائش میں ایشیا کی قدیم تاریخ ، ثقافتوں کی ہم آہنگی اور تہذیب و تمدن کے مختلف رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔نمائش گیارہ آگست تک جاری رہے گی ۔ 

ایشیائی تہذیبی و ثقافت کی مذاکراتی کانفرنس پر متعلقہ ممالک کی طرف سے مثبت رد عمل

پانچ سال پہلے  چینی صدر شی جن پھنگ نے یونیسکو کے ہیڈکواٹر زکے دورے کے دوران ایشیائی تہذیبی وثقافت کی  مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی۔

تہذیب و تمدون کی تنوع پر صدر شی جن پھنگ کے خیالات

پانچ سال پہلے چینی صدر شی جن پھنگ  نے یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز  کے دورے کے دوران پر اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ میں نے دنیا میں بہت سارے مقامات کا دورہ کیا ہے.

پاکستان کے انیس قومی ثقافتی اثاثے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں دکھائے جائیں گے

​پندرہ مئی کو ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوگی۔اس وقت پاکستان کی وزارت آرٹس ثقافت اور تاریخ کی جانب سے تین ماہرین اور اسلام آباد عجائب گھر کے انیس قیمتی قومی  ثقافتی اثاثے کانفرنس میں نمائش کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

ایشیائی ثقافتی کارنیول کا تھیم سانگ "ہمارا ایشیا" باقاعدہ طور پر جاری

​وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایشیا کے مختلف ممالک اور مختلف تہذب و ثقافت کےرنگ بیجنگ میں جابجا  اپنی بہار دکھاتے نظر آتے ہیں ۔ 

ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس سے بھارتی سفیر کی توقعات

بیجنگ میں ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس رواں ماہ بیجنگ میں منعقد  ہو رہی ہے. چین میں  بھارت کے سفیر وکرم مشری نے حال ہی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایشیائی  تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے ذریعے  بھارت اور چین کے درمیان بات چیت اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنایا جائےگا۔

HomePrev1234NextEndTotal 4 pages