چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل اراکین شی جن پھنگ ،لی جان شو ،وانگ یانگ ،وانگ حو نینگ ،چاؤ لہ چی نے دس تاریخ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس میں شریک مقامی وفود کے نظرثانی اجلاسوں میں الگ الگ شرکت کی۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان اشتراکی ترقی کی نئی راہ تلاش کی جانی چاہیئے ۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس مارچ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ فو جیئن کے وفد کے نظر ثانی اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترہویں سالگرہ ہے ۔گزشتہ صدی کے دوران جنگ و جدل کے سالوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انقلاب کی بنیاد یہی علاقہ تھا اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے لیے فوجیئن نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں.
شی جن پھنگ نے دس مارچ کو قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ پر نظر ثانی کے دوران اس بات پر زور دیا کہ تخلیق ، روز گار اور ایجادات کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جانا چاہیئے ، معاشرے میں تخلیق ، روز گار اور ایجادات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بھرپور طور پر سامنے آنے کا موقع دیا جائے اور عالمی سطح پر چین کے اثرو رسوخ اورمسابقت کی صلاحیت کے فروغ کے لیے کوشش کی جائے ۔
دس تاریخ کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس میں صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔
دس مارچ کو چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کے صدر ای گانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین زر مباد لہ کو مسابقت اور تجارتی تنازعات میں آلہ نہیں بنائے گا ۔ چین کی اندرونی مالیاتی منڈی کو کھولنے کا عمل چین میں ہونے والی اصلاحات اور کھلے پن کے ٹائم ٹیبل کے مطابق کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی مستحکم کرنسی کی پالیسی کے مواد میں کوئی تبدلی نہیں آئے گی ۔ مجموعی حجم مناسب ہو گا ، ساخت مزید بہتر ہو گی اور اندرونی و بیرونی توازن پر بھی توجہ دیا جائے گا ۔
دس مارچ کو چین کے مرکزی بینک -پیپلرز بینک آف چائنا کے صدر ای گانگ نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ اقتصادی تجارتی مذاکرات کے ساتویں دور میں فریقین نے شرح مبادلہ کے مسلے پر بحث کی اور بہت اہم مسائل پر اتفاق رائے ہوا۔
رواں سال چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں ملک بھر میں خوشحال معاشرے کے قیام کی خاطر غربت کے خاتمے کے لیے نئے اہداف پیش کیے گئے ۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے انعقاد کے دوران منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چین کے امور ِخارجہ کے بارے میں چینی و غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کا دوسرا کل رکنی اجلاس نو مارچ کی سہ پہر کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک مندوبین نے اقتصادی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر اب چین کی معیشت مستحکم ہے، لیکن معیشت غیر مستحکم ہونے کے دباؤ کا سامنا بھی ہے.
چین کے وزیرِ تجارت جونگ شان نے نو مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال گنجائش ، معیار اور تخلیق سمیت تین پہلووں سے تجارتی ترقی کے لیے کوشش کی جائے گی ۔
نو مارچ کو چین کی ریاستی کونسل کے تحت قومی ملکیت کے کمیشن برائے نگرانی و انتظام کے ڈائریکٹر شیاؤ یا چھینگ نے نو تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ملکیتی ادارے دیگر صنعتی و کاروباری اداروں کی طرح، کاروباری مقابلے میں اہمیت رکھتے ہیں.اس سلسلےمیں قومی ملکیت کے اداروں میں کھلے پن کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ وہ ترقی کر سکیں اور ان اداروں کو چین کے دیگر کاروباری اداروں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے مزید مواقع ملیں گے ۔ یہ ترقیاتی عمل مارکیٹ کے رجحان اور بین الاقوامی ترقی کی سمت میں بڑھایا جائے گا۔