نیوز

بیرونی سرمایہ کاری قانون بیرونی سرمایہ کا ر وں اور چینی نجی کاروباری ادار وں دونوں کے لیے فائدہ مند

آج کل بیرونی سرمایہ کاری قانون کے مسودے پرچین کی قومی عوامی  کانگریس میں نظر ثانی ہو رہی ہے ۔ چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین نے اس حوالے سے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے چین میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور چین میں استحکام ، شفافیت ، قابل توقع اور منصفانہ مسابقت پر مبنی منڈی کا ماحول پیدا کیا جا سکے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ چین کے نجی کاروباری ادارے بھی اس قانون سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

رواں سال چین کی اقتصادی صورت حال عمومی طور پر مستحکم رہی : چینی قومی بیورو برائے اعداد و شمار

چین کی قومی کمیٹی برائےترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ اور  اعدادوشمار کے قومی بیورو کے ڈائریکٹر نینگ جے زیہ نے بارہ مارچ کو بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ  رواں سال جنوری اور فروری میں چین کی اقتصادی صورت حال عمومی طور پرمستحکم رہی اور ترقی کا عمدہ رجحان برقرار رہا ہے ۔ 

قانون بہترین تجارتی ماحول کی بنیاد ہے : چین کی سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹوریٹ کی رپورٹ

چین کی سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹو ریٹ  نے بارہ مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کو اپنی اپنی  ورک رپورٹس  پیش کیں ۔ ان دونوں رپورٹس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ علمی اثاثوں کے قانونی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ قانون بہترین تجارتی ماحول کی بنیاد بنے ۔ 

چین عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کر تا رہے گا

​چین کے وزیر برائے امور ماحولیاتی تحفظ لی گان چیے نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین دو ہزار انیس میں  آلودگی کی روک تھام کیلئےمزید اقدامات اختیار کرے گا  ،حیاتیاتی نظام کی بحالی پر زور دے گا ،ماحول دوست صنعتوں کو ترجیح دے گا  اورعالمی موسمیاتی انتظام اور حیاتی انواع کے تحفظ میں بھرپور حصہ لے گا۔

این پی سی کی آئین اور قوانین کی کمیٹی کی غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودے پر نظرثانی

​سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی آئین اور قوانین کی کمیٹی نے گیارہ تاریخ کو کل رکنی اجلاس کا انعقاد کیا اور غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودے پر نظرثانی کی۔

چائنہ میڈیا گروپ کا چین کے دو اہم سیشنز کی کوریچ کے دوران نیو میڈیا کے انضمام کا کامیاب تجربہ

رواں سال چین کے این پی سی اور سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاسوں کے دوران چائنہ میڈیا گروپ نے  نیو میڈیا کا بھرپور استعمال کیا ہے اور اس اہم ایونٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کوریچ کی ہے۔ رپورٹس میں چائنہ میڈیا گروپ نے وی آر ٹیکنالوجی سے ملٹی میڈیا پروڈکشنز کیں

گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر بے ایریا " بڑے " سے " مضبوط " ہونے کی طرف کلیدی قدم : سی آر آئی کا تبصرہ

رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے  دوسرے اجلاسوں میں گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو بے ایریا کی تعمیر اور ترقی کا موضوع گوانگ دونگ ،ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان کا مرکز  بحث تھا 

بیرونی سرمایہ کاری کے قانون کی تیاری چین کے کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے مفید ثابت ہو گی : مکاو مندوبین

آٹھ مارچ کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے قانون کا مسودہ  پیش کیا گیا ۔ نو تاریخ کو قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس میں شریک مکاو خصوصی انتظامی علاقے کے مندوبین نے اس مسودے پر بحث کی ۔ متعدد مندوبین نے خیال ظاہر کیا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے قانون  کی تیاری ملک کے کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے مفید ثابت ہو گی ۔

علمی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے معیار اور کار کردگی کو بہتر بنایا جائے گا : چینی قومی بیورو برائے علمی اثاثہ جات

چین کے قومی بیورو برائے علمی اثاثہ جات کے سربراہ شن چھانگ یو نے گیارہ مارچ کو اپنے بیان میں کہا کہ چین علمی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات اختیار کرے گا ۔ 

ہانگ گانگ اور مکاو ،گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکیں گے :ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک  ہانگ کانگ اور مکاو خصوصی انتظامی علاقوں کے نمائندوں نے حکومتی ورک رپورٹ پر نظر ثانی کے دوران خیال ظاہر کیا کہ گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر  بے ایریا کی تعمیر ہانگ کانگ اور مکاو کے لیے ایک بہت اہم موقع ہے ۔

  چین تخلیقی صلاحیت کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے کوشش کرے گا : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

گیارہ مارچ کو چین کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ جی گانگ نے  بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین بنیادی تحقیقات کو اہمیت دیتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تخلیقی ماحول بہتر  بنائے گا اور  تخلیقی صلاحیت کے حامل ملک کی تعمیر  کی رفتار کو تیز تر بنائے گا ۔ 

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اراکین کی "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کےفروغ کے لیے تجاویز

​چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حال ہی میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کرتے وقت "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی تعمیر پر زور دیا۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اراکین نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی تعمیر کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کیں۔

HomePrev123456...NextEndTotal 10 pages