نیوز

تھائی لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم کی جانب سے چین کے دو اجلاسوں کی پذیرائی

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا دوسرا سالانہ اجلاس پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔

جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی ضرورت

​چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن ، سنکیانگ خود اختیار علاقے کے محکمہ مذہبی امور کے عہدے دار حہ چھنگ گان نے حال ہی میں بیجنگ میں تجویز پیش کی کہ مرکزی حکومت کو جنوبی سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی اور ترقی کےلئے پالیسی کی حمایت کرنی چاہیئے اور مقامی اقلیتی قومیت کے باصلاحیت افراد اور ملک کے دوسرے علاقوں کے باصلاحیت افراد کے درمیان تبادلے کو فروغ دینا چاہیئے۔

چین کی معیشت کا مستقبل بہت تابناک ہو گا : سی آر کا تبصرہ

چین کی قومی عوامی کانگریس کا دوسرا اجلاس جمعے کے روز ا اختتام پزیر ہوا ۔ حال ہی میں دنیا کے متعدد بڑے اداروں نےرواں سال عالمی معیشت  کی شرحِ اضافہ میں کمی کا اندازہ لگایا ۔

چین کی عالمی قیادت امریکہ کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے: سی آر آِہ کا تبصرہ

امریکہ کے عوامی سروے کے مشہور ادارے گیلپ کے تازہ ترین سروے  سے ظاہر ہوا ہے کہ پوری دنیا سے چین کی عالمی قیادت کو چونتیس فیصدحمایت ملی ہے جبکہ امریکہ کے لیے یہ شرح اکتیس فیصد ہے ۔ یوں دو ہزار آٹھ کے بعد چین کی عالمی قیادت دوسری  مرتبہ امریکہ کے مقابلےمیں زیادہ مقبول رہی ہے ۔ 

بیرونی سرمایہ کاری قانون کی منظوری سے اصلاحات اور کھلے پن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری قانون کی منظوری دی  گئی جو یکم دو ہزار بیس سے  نافذ العمل ہو گا ۔ اس قانون سے چین کے اصلاحات اور کھلے پن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری قانون نئے عہد میں کھلے پن کو اعلی معیار تک لے جانے کے لیے ایک بنیاد ی قانون ہے ۔ جبکہ کانگریس میں شریک نمائندوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ یہ قانون بیرونی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور تجارت کے لیے قانونی ، بین الاقوامی اور آسان سہولیات پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے مفید ثابت ہو گا  ۔

ویڈیوز

چین کی تیرھویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس سے وزیراعظم جناب لی کھہ چھیانگ کے خطاب کے حوالے سے پاکستان کے معروف ماہرتعلیم ، تجزیہ نگار اور محقق پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد بیگ صاحب کے تاثرات
چین کی تیرھویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس سے وزیراعظم جناب لی کھہ چھیانگ کے خطاب کے حوالے سے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار، کالم نویس اور ماہر جناب سلمان عابد صاحب کے تاثرات
چین کی تیرھویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس سے وزیراعظم جناب لی کھہ چھیانگ کے خطاب کے حوالے سے بیجنگ میں تعینات سفیر پاکستان جناب مسعود خالد صاحب کے تاثرات
چین کے وزیراعظم کا خطاب پاکستانی اقتصادی ماہر منظور الحق ملک کی نظر میں
چین کے وزیراعظم کا خطاب پاکستانی ماہرین کی نظر میں
چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی جانب سے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر پیش کی گئی حکومتی ورک رپورٹ اعداد و شمار کی روشنی میں