نیوز

چینی کمپنیوں کے لیے ،منطقی اور منظم طریقے سے "باہر" جانے کے سلسلے میں رہنما اقدامات کیے جائیں گے: چین کے نائب وزیر تجارت

چین کے نائب وزیر  تجارت  چھیان کہ مینگ نے چین کی تیرہویں قومی کانگریس کے دوسرے  اجلاس کے دوران  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض ممالک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سیکیورٹی کا کڑا جائزہ لیا ہے جس کے باعث  چینی کمپنیوں کے لئے  "عالمی سطح پر جانے" کے حوالے سے  بعض مشکلات پیدا  ہوئیں . چین کی وزارت تجارت کو متعدد  چینی کمپنیوں  کا رد عمل  بھی موصول ہوا  اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

بیرونی سرمایہ کاری قا نون چین کے اعلی و معیاری کھلے پن کے نئے دور کا ضامن ہوگا : سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں ایئر بکس کمپنی نے چین کے شہر شن جن میں قائم تخلیقی مرکز کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ مرکز  ایشیا میں اس کمپنی  کا واحد تخلیقی مرکز ہے ۔

چینی رہنماوں کا قومی عوامی کانگریس کے دوران مختلف صوبائی یونٹس کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور دیگر اہم حکومتی رہنماوں نے آٹھ مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران مختلف صوبائی یونٹس کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہِ خیال کیا ۔

بیرونی سرمایہ کاری قانون سے چین کے کھلے پن کو ایک نئی بلندی تک لے جایا جائے گا

تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کا دوسرا کل رکنی اجلاس آٹھ مارچ  کی سہ پہر کو عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا ۔

دیہی علاقوں کو جدید بنانے کی کوشش کی جائے گی، چینی صدر شی جن پھنگ

آٹھ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں جدید زراعت کی ترقی کیلئے گنجائش بدستور بڑی رہیگی ۔ دیہی علاقوں کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کوششیں  کی جانی چاہیئے ۔ صوبہ حے نان زراعت کے لحاظ سے چین کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔

دیہی علاقوں کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں سماجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،چینی صدر شی جن پھنگ

آٹھ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں دیہی علاقوں کو خوشحال بنانے کے لیے سماجی سرمایہ کاری کو دیہی علاقوں کی نقل و حمل ،فارم لینڈ آبپاشی، دیہی لاجسٹکس اور انٹرنیت سمیت دیگر بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں لگانے کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

دیہی علاقوں میں رہنے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں کی دیکھ بھال کا نظام قائم کیا جائے۔ شی جن پھنگ

صوبہ حہ نان زرعی لحاظ سےچین کا اہم علاقہ ہے جہاں دیہی آبادی نو کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ ہے۔

ماحول دوست ترقی کے تصور پر چینی صدر شی جن پھنگ کی ہدایات

​ماحول دوست اور سبز ترقی چین کی ترقیاتی حکمت عملی کا بنیادی تصور ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ماحول دوست ترقی کا آغاز رہائشی ماحول کی بہتری سے ہونا چاہیے۔

چین میں قابل کاشت زمین کا تحفظ کیا جائے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

​چین نے اقتصادی و سماجی ترقی اور آبادی کی صورتحال کے مطابق بارہ کروڑ ہیکٹر زمین کو قومی فوڈسیکورٹی کے زون کے طور پر  مرتب کیا ہے۔

خواتین کے دن کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

​ آٹھ مارچ کو عا لمی یوم خواتین منایا جاتاہے۔ اسی روز چینی صدر شی جن پھنگ نے  چین کے قومی عوام کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک صوبہ حہ نان کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے کل رکنی اجلاس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورک رپورٹ پر نظرثانی

​نو تاریخ کی صبح چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کا کل رکنی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورک رپورٹ پر نظر ثانی کی گئی ۔

چین کی خارجہ پالیسی پر سی آر آئی کا تبصرہ

​چینی ریاستی کونسلر اور  وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں چین کی خارجہ پالیسی کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیے۔

HomePrev...2345678...NextEndTotal 10 pages