نیوز

 دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے پہلے فورم کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد جاری

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں پیش رفت ،  عمل درآمداور مستقبل کے حوالے سے ایک رپورٹ بائیس تاریخ کو جاری کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے پہلے فورم میں طے  کردہ تمام  دو سو اناسی منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔

دی بیلٹ اینڈ رو ڈ انیشیٹو کا آغاز چین سے ، لیکن اس کے ثمرات پوری دنیا کے لئے

دو ہزار تیرہ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے " دی بیلٹ اینڈ رود " انیشیٹو  پیش کیا ۔ اس کے بعد گزشتہ چھ برسوں سے اس انیشیٹو کے تحت  بڑی تعداد میں منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ اس دوران ایک سو چھبیس ممالک اور انتیس عالمی تنظیموں نے چین کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ " تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔

ڈھاکہ میں " دی بیلٹ اینڈ روڈ" میگزین کا اجراء

بیس تاریخ کو"دی بیلٹ اینڈ روڈ "عالمی تعاون کے اعلی سطحی فورم کی مناسبت سے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" نامی سہ ماہی میگزین کا اجراء ہوا۔ اس میگزین کی افتتاحی تقریب  یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے زیرا ہتمام جدید زبانوں کے اسکول کی جانب سے منعقد کی گئی۔

 " دی بیلٹ اینڈ روڈ " فائو جی پلس فور کے مواصلاتی انوویشن کے بین الاقوامی فورم کی میڈیا میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی نمائش

 " دی بیلٹ اینڈ روڈ " فائو جی پلس فور کے  مواصلاتی انوویشن کے بین الاقوامی فورم کی میڈیا میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی نمائش کا  اکیس تاریخ کو بیجنگ کے میڈیا سینٹر  میں افتتاح ہوا ۔

" دی بیلٹ اینڈ روڈ " محصولات کے انتظامی تعاون کے پہلے فورم کا انعقاد

"دی بیلٹ ایند روڈ" محصولات کے  انتظامی تعاون  کا پہلا فورم بیس تاریخ کو چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر وو جن میں منعقد ہوا ۔

دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم اعلی معیاری ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، وانگ ای

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں اعلان کیا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ " عالمی تعاون کا دوسرا اعلی سطحی فورم پچیس سے ستائس اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ فورم کی متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

چین - پاک اقتصادی راہداری ہمیشہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں پیش پیش رہے گی، یاو جنگ

دوسرا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انٹرنیشنل تعاون سربراہی اجلاس جلد ہی چین میں منعقد ہوگا ۔اس سے قبل  پاکستان میں چینی سفیر  یاو جنگ نے اسلام آباد میں میڈیا کو  انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ  چینی صدر شی جن پھنگ نے دو ہزار تیرہ  میں "دی بیلٹ اینڈ  روڈ" انیشیٹیو پیش کیا ۔ اس سلسلے میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری ایک مثالی منصوبہ ہے جس کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔

HomePrev...3456Total 6 pages