نیوز

اقوام متحدہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم سے متعلق دستاویزات کا اجرا

​چوبیس تاریخ کو چین میں منعقدہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے دوران حاصل شدہ نتائج کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جاری کی گئیں۔ 

دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک اور علاقے دنیا کا اہم تجارتی خطہ بن گئے ہیں

چین کے بین الاقوامی اقتصادی تبادلوں کے مرکز سمیت چینی و غیر ملکی تھنک ٹینکس نے سات تاریخ کو مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا،جس سے ظاہر ہوا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ ممالک اور علاقے دنیا کا اہم تجارتی خطہ  بن گئے ہیں۔

چین عمل کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق شکوک و شبہات کا جواب دے رہا ہے ، امریکی ماہر

​پچیس سے ستائیس اپریل تک  بیجنگ میں منعقدہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق دوسرا عالمی تعاون فورم عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

چین اور لاؤس کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل پر دستخط

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیس اپریل کو لاؤس کی پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت باونگنانگ ورچیت سے بات چیت کی ۔

چینی صدر کا لاؤس کے پرائمری اسکول کے اسا تذہ و طلبہ کے تشکراتی مراسلے کا جواب

لاؤس کے نانگ پنگ پرائمری اسکول کے اساتذہ و طلبہ نے حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نام ایک خط میں اپنے اسکول کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔صدر شی جن پھنگ  نے جوابی خط میں چین -لاؤس دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی نیپالی صدر سے ملاقات

انتیس اپریل کوچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  بیجنگ میں نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی۔

چینی صدر مملکت کی آسٹریا کے وزیر اعظم سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے انتیس اپریل  کو بیجنگ میں آسٹریا کے وزیر اعظم سبسٹئین کوارڈز سے ملاقات کی۔

ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیاہے،پاکستانی ماہرین

"ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو  عمل میں آنےکے ساتھ ساتھ  چین-پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے. چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے پوٹینشل بلڈنگ سینٹر کےڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مسعودنے حال ہی میں  ایک انٹرویو میں کہا کہ "ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو کے عمل میں آنے کے چھ سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں بڑی  تبدیلیاں آئی ہیں اور حال ہی میں بیجنگ میں منعقدہ "ایک پٹی ایک شاہراہ  دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم  نے خوشحال  دنیا کی تعمیر  میں اشتراک کیلئے  پلیٹ فارم مہیا کیاہے

 دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں حاصل کردہ ثمرات ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

پچیس سے ستائیس اپریل تک دی بیلٹ اینڈ روڈ  بین الاقوامی تعاون کا دوسرا فورم بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چین کے وزیر خارجہ  وانگ ای نے اٹھائیس تاریخ کو فورم میں حاصل کردہ ثمرات کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت شی جن پھنگ کے خطاب اورگول میز سمٹ کے مشترکہ اعلا میے کا جائزہ لیتے ہوئے ثمرات کی فہرست کو  دیکھا  جائے تو  سب سے پہلے اس فورم سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی  معیاری ترقی کے ہدف کا تعین کیا گیا ہے ۔

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر مقامی خطے میں انٹرکنکشن کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ، افغان نائب وزیر خارجہ

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ  ادریس زمان  نے حا ل ہی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے افغانستان اور مقامی خطے کے درمیان انٹرکنکشن کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان وسطی ایشیا ، جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کو  منسلک  کرنے والا پل بنے گا ۔ 

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے اٹھائیس اپریل کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

چینی صدر کی اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی

چین کے صدر  شی جن پھنگ  نے  ستائیس اپریل  کو بیجنگ میں "ایک پٹی ایک شاہراہ "بین الاقوامی تعاون کے دوسرے  فورم میں شریک ،اٹلی کے وزیر اعظم جوزے پے کونت کے ساتھ ملاقات کی .

1234...NextEndTotal 6 pages